words per minute

11

TahirButtar


00:00

Speed

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ''وزیراعظم پر اثاثے بنانے کے لئے کسی خوردبرد کا الزام نہیں‘‘ کیونکہ کک بیک اور کمیشن وغیرہ کسی خوردبرد کے ضمن میں نہیں آتے جو ظاہر ہے کہ سارے سودے بیرونی ملکوں سے ہوتے ہیں اور ساری نیک کمائی وہیں کے بینکوں میں جمع ہو جاتی ہے جس کے اکائونٹ وہیں کھلے ہوتے ہیں اس لئے کسی خوردبرد کا کوئی سوال پیدا ہی نہیں ہوتا‘ نہ خورد کا اور نہ برد کا۔ انہوں نے کہا کہ ''مخبر کے ذریعے وزیراعظم کے خلاف جعلی کیس بنایا گیا‘‘ اور جو وزیراعظم کے اپنے عزیزوں ہی میں سے ایک تھا اس لیے اس کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیا جا رہا کیونکہ اس کا یہ معاملہ اللہ میاں پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ اس کی توپوں میں کیڑے ڈال دے اور جب وہاں سے فارغ ہو جائیں تو یہی کیڑے جے آئی ٹی کی توپوں میں ڈال دے۔ آپ اگلے روز اسلام آباد میں میڈیا کے ساتھ معمول کی گفتگو میں مصروف تھیں۔ کسی عہدے کا اُمیدوار نہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں : احسن اقبال وزیر برائے منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ''کسی عہدے کا اُمیدوار نہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں‘‘ کیونکہ ابتداء میں کافی دنوں تک اس سلسلے میں میرا نام بھی لیا جاتا رہا جس کے بعد سب کو سانپ ہی سونگھ گیا جن میں آستین کے سانپ بھی شامل تھے اور یہ ہماری حکومت ہی کی کوتاہی ہی تھی کہ ہم نے سانپوں کے قلع قمع پر کوئی توجہ نہیں
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 361 - English

words per minute