words per minute

11

TahirButtar


00:00

Speed

اللہ کا پیمان یہ ہے کہ اس کی رحمت اِس دنیا میں بھی ان پہ سایہ فگن رہے گی۔ اقتدار کا معاملہ بھی یہی ہے۔ جس نے اسے امانت جانا‘سبک اور شادماں‘ وگرنہ رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ حکمرانوں میں قائداعظمؒ کے سوا شاذ ہی کوئی سرخرو اٹھا۔ صلاح الدین دنیا سے رخصت ہوئے تو فرزند سے پوچھا گیا کہ کس قدر ترکہ انہوں نے چھوڑا ہے۔ کہا: بس اتنا ہے کہ کفن دفن کا بندوبست ہو سکے۔ سات سو سال بیت چکے‘ مشرق ہو یا مغرب ساری دنیا ایوبی کے فرزند کا گیت گاتی رہتی ہے۔دوست کیا دشمنوں پر بھی مہربان تھے۔ شاید ہی کبھی کسی حکمران کا اس طرح ماتم ہوا ہوگا۔ تین دن تک دمشق کا کوئی مکین گھر میں ٹھہرتا نہ تھا۔ سلطان کے پوتوں کو لوگ جہاں کہیں دیکھ پاتے‘ دھاڑیں مار مار کر روتے۔ کوئی جائے اور جا کر میاں محمد شریف کو بتائے کہ دھن دولت اور حکومت و اقتدار میں کچھ نہیں رکھا‘کچھ بھی نہیں ۔ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کا ارشاد کوئی ان لوگوں کوسنائے: سوّر کی ہڈی کی مانند دنیا کوڑھیوں کے ہاتھ میں ہے۔
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 264 - English

words per minute