words per minute
12
rashid01
00:00
Speed
ایک بڑی اسلامی حکومت کا حاکم موت کے قدموں کی چاپ سن رہا تھا۔ موت لمحہ لمحہ قریب آ رہی تھی۔ اس کا ولی عہد اور جوان بیٹا اس کی زندگی میں ہی مر گیا تھا۔ دوسرے بیٹے بہت چھوٹے تھے۔ مرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ میرے بیٹوں کو شاہی لباس پہنا کر اور تلواریں لگا کر میرے سامنے لاؤ۔ بچے اتنے چھوٹے تھے کہ وہ اپنے لباس بھی نہیں سنبھال سکتے تھے۔ تلواریں تو بہت بھاری تھی۔ بادشاہ نے حسرت اور افسوس سے کہا ہائے میری نامرادی۔ کامیاب وہ ہے جس کے بیٹے بڑے ہوں۔ ایک نوجوان قریب کھڑا تھا اس نے کہا اے مسلمانوں کے سردار آپ ناکام نہیں۔ اللہ کا فرمان ہے کہ جس نے اپنے رب کا نام اور نماز پڑھی وہ کامیاب ہوا۔