words per minute

15

AREHMAN


00:00

Speed

ہماری محبوب رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق جدھر جاتی ہیں کشتوں کے پشتے لگا دیتی ہیں۔ کیا بیوروکریسی، کیا سیاست دان، انہوں نے سب کو آگے لگا رکھا ہے۔ سیالکوٹ فروٹ منڈی میں بیوروکریسی کی خبر لی تو اسلام آباد کے ایک ٹاک شو میں قادر مندو خیل کو تھپڑ مار ڈالا، بات یہیں تک محدود نہیں۔ وہ اس سے پہلے اینٹیں توڑنے، موٹر سائیکل چلانے اور کرکٹ کھیلنے کے مظاہرے بھی کر چکی ہیں۔ موصوفہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، سو وہ ٹیکے لگانے کی بھی ماہر ہیں جسے چاہیں مریض بنا کر ویکسین کا ٹیکہ لگا دیں۔ ڈاکٹر صاحبہ کی جملہ خصوصیات اور سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ ہر شعبے کی چیمپئن ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ کی رفتار چھلاوے جیسی ہے، آج ادھر ہیں تو کل اسلام آباد میں ہوں گی، دوپہر سیالکوٹ میں ہیں تو شام فیصل آباد میں ہوں گی۔ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں فاصلہ ان کی صرف ایک چھلانگ کے برابر ہے۔ رفتار ان کی تیزگام جیسی ہے۔ اِدھر فیصل آباد پریس کلب میں ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا، اُدھر شام کو اسلام آباد کے ٹاک شو میں براجمان ہو گئیں۔ ان کی رفتار کو پکڑنا کسی عام آدمی کے بس میں نہیں۔
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 291 - English

words per minute