words per minute
15
AREHMAN
00:00
Speed
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے فنانس بل 2021-22کے لئے سفارشات کی تیاری پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور ارکان کو مبارکباد دی ہے ، قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، ٹیکس چور اب بچ نہیں پائیں گے۔
ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےسینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محنت کے ساتھ سفارشات تیار کی ہیں، وزیر خزانہ اپنی ٹیم کے ساتھ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود رہے ہیں، ماضی میں وزرائے خزانہ قائمہ کمیٹی کو بہت کم وقت دیتے تھے۔