words per minute

10

RazaAIOUStudio


00:00

Speed

گزشتہ ایک ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین عمر شریف علاج کے لیے امریکی ویزے اور سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے کے باوجود امریکا روانہ نہ ہوسکے۔ عمر شریف کو علاج کے لیے کراچی سے امریکی شہر واشنگٹن منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 20 ستمبر کو 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی جاری کی تھی لیکن تین دن گزر جانے کے باوجود ان کے لیے ایئر ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔ ایئر ایمبولینس میں تاخیر کے حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے 22 ستمبر کو بول نیوز کو بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے لیے درخواست دائر کردی ہے اور جلد انہیں شیڈول مل جائے گا۔ جواد عمر کے مطابق اجازت ملنے کے بعد ہی ایئر ایمبولینس انہیں شیڈول فراہم کرے گی اور انہیں اُمید ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران انہیں شیڈول مل جائے گا لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود انہیں شیڈول نہیں مل سکا۔
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 365 - English

words per minute