words per minute
8
muhammadsaeeed
00:00
Speed
بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتی محنت کر کے ہم اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ اچھا دوست بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے جیسا کہ اس افسانے میں نوشین کی گہری دوست ربعیہ ہے۔ دونوں کا رشتہ بہنوں کی طرح ہوتا ہے۔ نوشین میکسسکو سے پاکستان شفٹ ہو جاتی ہے۔ نوشین کی دو بہنیں ہوتی ہیں اس کا کوئی بھائی نہیں ہوتا ۔ لیکن نوشین بیٹے سے کم بھی نہیں ہوتی ۔ ربعیہ جو کہ کراچی میں رہتی ہے اس کی اور نوشین کی پہلی ملاقات کالج میں ہوتی ہے کراجی کے مشہور کالج سلیم نواز فضائیہ میں ان دونوں نے میڈیکل سائنس کالج میں داخلہ لیا ہوتا ہے۔ ربعیہ اور نوشین دونوں ہی بہت معصوم طبیعت کی ہوتی ہیں۔ ان کے اندر حسد، بغض جیسے کوئی جذبات نہیں ہوتے۔ بلکہ یہ دونوں بہت ہی زیادہ محبت کرنے والی لڑکیاں ہوتی ہیں۔ نوشین ذرا سنجیدہ مزاج کی ہوتی ہے جبکہ ربعیہ ذاری شراری ہوتی ہے۔ نوشین ہر وقت سنجیدہ رہتی ہے اور کبھی کبھی مذاق بھی کر لیا کرتی ہے جبکہ ربعیہ ہر وقت ہشاش بشاس رہتی ہے۔ زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ پرھنے میں دونوں ہی بہت ذہین ہیں لیکن نوشین پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ ہی ٹینس رہتی ہے سب پیار سے نوشین کو نوشی بلاتے ہیں جبکہ ربعیہ کو پیار سے ربی بلاتے ہیں۔ نوشین کی امی کی تمنا ہوتی ہے کہ اس کی بیٹی ڈاکٹر بنے اور باہرکے ملک کی خدمت کرے۔ کالج کے دو ماہ کے بعد ہی ان کی دوستی گہری ہو گئی۔ وہ دونوں ایک دوسے سے ہر ایک جیز شئر کرتی ہیں چاہے خوشی ہو یا غم ۔