words per minute
6
raheem1231
00:00
Speed
بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتی ۔محنت کر کے ہم اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں ۔اچھا دوست بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے جیسا کہ اس افسانے میں نوشین کی گہری دوست ربیعہ ہے ۔
افسانہ : خواب کی تکمیل
نوشین اور ربیعہ بہت گہری دوستی ہوتی ہیں ۔دونوں کا رشتہ بہنوں کی طرح ہوتا ہے ۔نوشین میکسیکو سے پاکستان شفٹ ہو جاتی ہے ۔نوشین کی دو بہنیں ہوتی ہیں اس کا کوئی بھائی نہیں ہوتا ۔لیکن نوشین بیٹے سے کم بھی نہیں ہوتی ۔ربیعہ جو کہ کراچی میں ہی رہتی ہے اس کی اور نوشین کی پہلی ملاقات کالج میں ہوتی ہے ۔کراچی کے مشہور کالج سلیم نواز فضائیہ میں ان دونوں نے میڈیکل سائنس میں داخلہ لیا ہوتا ہے ۔ربیعہ اور نوشین دونوں ہی بہت معصوم طبیعت کی ہوتی ہیں ان کے اندر حسد ، بغض جیسے کوئی جذبات نہیں ہوتے ۔بلکہ یہ دونوں بہت ہی زیادہ محبت کرنے والی لڑکیاں ہوتی ہیں ۔نوشین ذرا سنجیدہ مزاج کی ہوتی ہے جبکہ ربیعہ ذرا شرارتی ہوتی ہے ۔نوشين ہر وقت سنجیدہ رہتی ہیں ۔ کبھی کبھی مذاق بھی کر لیا کرتی ہیں جبکہ ربعیہ ہر وقت خوش اور ہشاش بشاش رہتی ہے ۔زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتی ہے ۔ پڑھنے میں دونوں بہت زہین ہوتی ہیں ۔لیکن نوشین پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ ہی ٹینس رہتی ہے ۔سب پیار سے نوشین کونوشی بولاتے جبکہ ربیعہ کو پیار سے روبی کہہ کر بلاتے ہیں ۔نوشین کی امی کی تمنا ہوتی ہے کہ اس کی بیٹی ایک ڈاکٹر بنے اور اپنے ملک کی خدمت کرے ۔کالج میں آنے کے دو ماہ بعد ان کی دوستی گہری
ہو گئی۔وه دونوں ایک دوسرے سے ہر چیز شیئر کرتی چاہے وہ خوشی ہو یا غم ہو ۔