words per minute

9

Naimat_Ali


00:00

Speed

قریش مکہ نے مدینہ کی اس اسلامی ریاست پر حملہ کرنے کا اس لیے بھی فیصلہ کیا کہ وہ شاہراہ جو مکہ سے شام کی طرف جاتی تھی مسلمانوں کی زد میں تھی۔ اس شاہراہ کی تجارت سے اہل مکہ لاکھوں اشرفیاں سالانہ حاصل کرتے تھے۔ اس کا اندازہ ہمیں اس واقعہ سے ہوتا ہے کہ بنو اوس کے مشہور سردار سعد بن معاذ جب طواف کعبہ کے لیے گئے تو ابوجہل نے خانہ کعبہ کے دروازے پر انھیں روکا اور کہا تو ہمارے دین کے مرتدوں کو پناہ دو اور ہم تمھیں اطمینان کے ساتھ مکے میں طواف کرنے دیں؟ اگر تم امیہ بن خلف کے مہمان نہ ہوتے تو یہاں سے زندہ نہیں جا سکتے تھے۔ یہ سن کر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا۔ ’’خدا کی قسم اگر تم نے مجھے اس سے روکا تو میں تمھیں اس چیز سے روک دوں گا۔ جو تمھارے لیے اس سے اہم تر ہے یعنی مدینہ کے پاس سے تمھارا راستہ۔‘‘
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 249 - English

words per minute