words per minute
5
Silent6
00:00
Speed
غزنی میں ترک خاندان کے بادشاہوں کو سلطنت کرتے ہوئے کوئی ڈیڑھ سو سال ہوئے تھے کہ غور کے افغانوں نے ان کو زیر کیا۔ غور افغانستان کے شمال مغرب میں ایک چھوٹا سا ملک تھا۔ اس وقت محمد شہاب الدین، جو تاریخ میں محمد غوری کے نام سے مشہور ہے، یہاں کا بادشاہ تھا۔ محمود غزنوی کی طرح یہ بھی بڑا دلاور اور جنگجو تھا۔ اس نے بھی عمر بھر شمالی ہند پر حملے کیے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ اس کا منشا فقط خراج وصول کرنا اور ملک کی دولت لے جانا نہ تھا بلکہ یہ اس ملک کو فتح کر کے اس میں اپنی مستقل سلطنت قائم کرنا چاہتا تھا۔