words per minute

26

FahadTahir


00:00

Speed

لازم ہے شوزِ عشق کا شُعلہ عَیاں نہ ہو جھل بُجھیے اِس طرح سے کہ مطلق دُھواں نہ ہو زخمِ جگر کا وا، کسی صورت، دَہاں نہ ہو پَیکانِ یار اُس میں جو شکلِ، زَباں نہ ہو اللہ ری بے حِسی کہ جو دریا میں غرق ہو تالاب کی طرح کبھی پانی رواں نہ ہو گُل خندہ زن ہے، چہچہے کرتی ہے عندلیب پھولی ہوئی چمن میں کہیں، زعفراں نہ ہو بھاگو یہاں سے، یہ دلِ نالاں کی ہے صدا بہکے ہو یارو، یہ جَرَسِ کارواں نہ ہو ہستی، عدم سے ہے مری وحشت کی اک شَلَنگ اے زلفِ یار! پاؤں کی تو بیڑیاں نہ ہو لینا بجاے فاتحہ، تُربت پہ نامِ یار مرنے پہ یہ خیال ہے، وہ بد گماں نہ ہو ناقہ چلا ہے نجد میں لیلٰی کا بے مُہار مجنوں کی بن پڑے گی، اگر سارباں نہ ہو چالوں سے چرخ کی، یہ مرا عزم ہے ۔۔۔ اُس سر زمین پہ جاؤں جہاں آسماں نہ ہو
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 203 - English

words per minute