words per minute

6

Mohsin_56


00:00

Speed

زندگی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ہر انسان کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے محنت، لگن اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی، بلکہ یہ مسلسل کوش اور استقامت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ جو لوگ مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑھ پاتے، جبکہ حوصلہ مند لوگ ہر رکاوٹ کو سیڑھی بنا کر اوپر چڑھتے ہیں۔ تعلیم انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے اور اسے معاشرے کا بہترین فرد بناتی ہے۔ ایک پڑھا لکھا انسان نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم علم حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ کتابیں انسان کی سب سے بہترین دوست ہوتی ہیں کیونکہ یہ بغیر کسی لالچ کے ہمیں علم اور حکمت کی دولت سے مالا مال کرتی ہیں۔ وقت بہت قیمتی ہے اور جو لوگ اس کی قدر نہیں کرتے وہ بعد میں پچھتاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا ہر لمحہ قیمتی بنائیں اور اسے فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ اگر ہم آج محنت کریں گے تو کل ضرور اس کا پھل پائیں گے۔ یاد رکھیں، بڑے خواب دیکھنے والے ہی بڑے کام کر پاتے ہیں۔ اس لیے اپنے خوابوں پر یقین رکھیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کریں۔
words per minute
0
wpm
accuracy
0%
Text Practice - Time 441 - English

words per minute