eng
competition

Text Practice Mode

اردو کالم نمبر 4

created Jan 28th 2020, 00:49 by AREHMAN


0


Rating

423 words
0 completed
00:00
19 روزنامہ جنگ میر خلیل الرحمن نے 1940ء میں دہلی سے شروع کیا۔ اس وقت کی پیش نظربرصغیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا اور مسلم لیگ کی ترجمانی تھا۔1947ءمیں قیام پاکستان کے بعد کراچی کو دارلحکومت بنایا گیاجہاں ہوائی اڈے کے علاوہ بندرگاہ کی سہولت بھی موجود تھی کراچی ایک ابھرتا ہوا صنعتی شہر تھا جہاں اخبارات کو خوب فروغ حاصل ہوا۔ دہلی کے تین مسلم اخباروں یعنی روزنامہ ڈان،روزنامہ جنگ اورروزنامہ انجام نے آزادی کے بعد اپنے دفاتر کراچی منتقل کیے۔ کراچی منتقلی کے بعد جنگ اور انجام میں مقابلہ جاری رہا۔ مقابلے کی اس دور میں یہ اخبارات جدید فنی مہارت اور تکنیک کو بروئے کار لائے۔"روزنامہ ا نجام" کو اس کے انجام تک پہنچانے کے لیے میر خلیل الرحمن نے انتہائی اوچھے ہتکنڈوں کا سہارا لیا، ہاکروں سے انجام کے پرچے غائب کروائے گئے، بہودگی پر مبنی میڈم باروی کے نام سے چٹخارے دار تحریری مواد کے ساتھ ساتھ تصویری مواد کو بھی شامل کیا گیا، فلمی دنیا کے مکروہ اور کریہہ چہرے کو نوجوان نسل کا آئيڈل بناکر پیش کیا اور مجموعی طور پر پاکستان میں زرد صحافت کو رواج دینے میں میرصاحب نے دن رات ایک کرکے رکھ دیا اور اس دوڑ میں انجام سمیت دیگر سبھی اخبارات کو پیچھے چھوڑ دیا، آج ان کی اولاد اور جنگ گروپ کی مینجمنٹ اسی پالیسی پر گامزن ہے اور اپنے حریفوں کو ہر قیمت پر پیچھے چھوڑنے کی میر خلیل الرحمن کی قائم کردہ روایات کو جاری رکھے ہوئے ہوئے، ممکن ہے کے لوگ اسے مبالغہ کہيں یا بے جا الزام تراشی مگر یہ ایک حقیقت ہے جنگ گروپ اس وقت مکمل طور سے صیہونی لابی کے اشاروں پر کام  کر رہا ہے۔ بہرحال ان کی رنگارنگ تحریروں اور خوبصورت طباعت کی وجہ سے قارئین میں اخبار بینی کا شوق بڑھا۔ روزنامہ جنگ اور ڈان کی اشاعت میں اضافہ ہوا۔ جبکہ انجام کی اشاعت اس کا ساتھ دینے سے قاصر رہی۔ آج روزنامہ جنگ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی،راولپنڈی،اسلام آباد، کوئٹہ اور ملتان کے علاوہ برطانیہ کے شہر لندن سے بھی شائع ہوتا ہے جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بیورو آفسز قائم ہیں۔
 
روزنامہ جنگ نے 11فروری 1991سے لاہور ،راولپنڈی اور کراچی سے بیک وقت انگریزی اخبار"THE NEWS"جاری کیا جو بین الاقوامی معیار کا اخبا رہے۔ روزنامہ جنگ خبروں کے حصول میں ہمیشہ آگے رہتاہے۔ روزنامہ جنگ نے 1981میں کمپیوٹر کمپوزنگ متعارف کروائی جو اردو زبان کی ترقی کے لیے ایک انقلابی اقدام تھا۔ میر خلیل الرحمن کے بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے میر شکیل الرحمن اخبار کے مالک ہیں جبکہ محمود شام ایڈیٹر ہیں۔

saving score / loading statistics ...